ہوم   > کھیل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز،پہلامیچ21 نومبرکوبرسبین میں ہوگا

3 weeks ago

آسٹریلیوی اسکواڈ کا اعلان

آسٹريليا نے پاکستان کے خلاف ٹيسٹ سيريز کيليے 14 رکنی ٹيم کا اعلان کرديا گیا، ٹيم پين قيادت کريں گے۔

ٹيسٹ سيريز ميں پاکستان سے مقابلے کے لیے کينگروز نے ٹيم کا اعلان کرديا ہے۔14 رکنی اسکواڈ کی قيادت ٹيم پين کريں گے۔

ان فارم ڈيوڈ وارنر اور اسٹيو اسمتھ پاکستانی بالرز پر اٹيک کے ليے تيار ہیں۔

باونسی ٹريکس پر مچل اسٹٓارک اور پيٹ کمنز بيٹنگ لائن کے ليے خطرہ ثابت ہونگے۔ ديگر کھلاڑيوں ميں جوش ہيزل ووڈ، نيتھن لائن ،کيمرون بينکرافٹ، جُو برنز،ميتھيو ويڈ، جيمز پيٹنسن، ٹريوس ہيڈ ، مائيکل نيسر اور لبے شين شامل ہيں۔

دونوں ٹيموں کے درميان پہلا ٹيسٹ ميچ 21 نومبر سے برسبين ميں شروع ہوگا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں