ہوم   > کھیل

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی منظوری

4 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلیے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی ہے۔

‏آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا پہلا میچ 11 تا 15 دسمبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا میچ 19 تا 23 دسمبر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا کہتے ہیں کہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ ‏یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کےلے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں اور شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور سیریز کےلیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز اکتوبر جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دسمبر میں کھیلنا تھی لیکن صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد اکتوبر میں کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Sri Lanka, Cricket, home crowds, Test series, Karachi, Rawalpindi, ICC