ہوم   > کھیل

پی ایس ایل5،پلاٹينم کيٹگری کےغيرملکی کھلاڑيوں کا اعلان

4 weeks ago

پی سی بی نے پلاٹينم کيٹگری ميں شامل غير ملکی کھلاڑيوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ڈیل اسٹین، جيسن رائے، معین علی اور عادل رشید سمیت اٹھائيس کھلاڑی شامل ہيں۔

پی ايس ايل کے پانچویں ايڈيشن میں بڑے بڑے اسٹارز ايکشن ميں ہوں گے، پلاٹينم کيٹگری ميں شامل 28 غيرملکی کھلاڑيوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ۔

ورلڈ کپ کی فاتح انگلينڈ کے جيسن رائے، معين علی اور عادل رشيد ايکشن ميں نظر آئيں گے، اسپيڈ اسٹار ڈيل اسٹين اور ہاشم آملہ بھی پاکستان آنے کو تيار ہيں۔

انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3.3، سری لنکا کے دو نيوزی لينڈ اور نیپال کے ايک ايک کھلاڑی کو پلاٹينم کيٹگری ميں شامل کيا گيا ہے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو تاحال کھلی ہوئی ہے، 21 نومبر تک کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈیل اسٹین، جيسن رائے اور معين علی نے ڈرافٹ پول کا حصہ بننے پر خوش ہيں، کہتے ہيں پاکستان میں کھیل کے پرجوش مداح موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں کرکٹ کھیلنا دلفریب لمحے سے کم نہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں