Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

پاکستان، آسٹریلیا اے پریکٹس میچ: عمران خان کے 5 شکار

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago

آسٹریلیا اے کے خلاف 313 رنز کی برتری

پاکستان نے پہلے ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا اے کے خلاف 313 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پرتھ میں جاری میچ میں آسٹریلیا اے اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ فاسٹ بالر عمران خان نے 32 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

پاکستانی بالرز نے لاجواب بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کے 9 کھلاڑی 57 رنز پر پویلین بھیج دیے تھے۔ دسويں وکٹ 122 رنز پر گری۔

پاکستانی ٹیم بابر اعظم اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 428 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, Australia, Cricket, Imran Khan, wickets, bowling, Day Night Test, practice match
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube