ہوم   > کھیل

ٹی20 رینکنگ: ٹیموں میں پاکستان، بلے بازوں میں بابراعظم سرفہرست

1 month ago

   

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رينکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم رینکنگ اور بابر اعظم بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے شکست کے باوجود ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، کینگروز دوسرے، انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی چوتھی، بھارت کی پانچویں اور نیوزی لینڈ کی چھٹی پوزیشن ہے۔

بلے بازوں ميں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزيشن برقرار ہے، آسٹریلوی قائد آرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ڈيوڈ ملان تيسرے نمبر پر موجود ہيں، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی دوسرا بیٹسمین شامل نہیں۔

بولرز ميں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، نيوزی لينڈ کے مچل سینٹنر تين درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، عماد وسيم تيسرے اور شاداب خان پانچويں نمبر پر چلے گئے۔

آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلی اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسری پوزیشن پر ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
CRICKET, PAKISTAN, T20I, RANKING, TEAM, PLAYERS, BATTING, BOWLING, BABAR AZAM, AUSTRALIA,
 
مقبول خبریں