ہوم   > کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسرفراز کاردعمل

SAMAA | - Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 11, 2019 | Last Updated: 4 months ago

بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کااظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مثبت تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔ سرفراز نے بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سرفراز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ بطورکپتان پاکستان کیلئے 100 میچز سپروائز کیے اورجتنی بھی کپتانی کی اسے بہترین طریقے سے کرنے کی کوشش کی۔

پی سی بی حکام سے متعلق بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ (منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان ) فیصلہ لیکر آئے تھے میرے پاس اورمجھ سے پوچھا گیا کہ آپ استعفیٰ دینا چاپتے ہیں یا پریس ریلیز کریں گے ، میں نے کہا سر جو آپکا فیصلہ ہو کیونکہ آپ ہی نے مجھے بنایا ہے اور آپ ہی بہتر سمجھتے ہیں کہ کون پاکستان کیلئے زیادہ بہتر ہے۔

سرفراز نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فون کال کر کے مجھے اعتماد دیا۔

سری لنکا کے بعد حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی ٹی 20 ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ آپ کسی کے بارے میں جو بھی رائے رکھتے ہوں،میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تھوڑا سا ٹائم دینا چاہیے کیونکہ نئی منیجمنٹ اور نیا کپتان آئے ہیں۔

سرفراز نے اپنی جگہ منصب سنبھالنے والے ٹی 20 کپتان کیلئے کہا کہ میری نیک خواہشات بابراعظم کے ساتھ ہیں۔ اللہ کرے وہ مستقبل میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ فتوحات حاصل کریں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ امید ہے ٹیم آسٹریلیا کیخلاف باؤنس بیک کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Sarfaraz ahmed, babar azam, T20 , Cricket,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube