ہوم   > کھیل

ڈے اینڈنائٹ پریکٹس میچ: پاکستان کی آسٹريليا اے کیخلاف بیٹنگ

4 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے آسٹريليا اے کےخلاف پہلے ڈے اينڈ نائٹ پريکٹس ميچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کی قيادت اظہرعلی اور آسٹريليا کی وکٹ کیپر بلے باز اليکس کيری کريں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلامیچ 21 نومبر کو ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں میزبان آسٹریلیا نے قومی ٹیم کےخلاف 0-2 سے فتح اپنے نام کی۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان

کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاھین آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ۔

آسٹریلیا

کپتان الیکس کیری، سین ایبٹ، کیمرون بینکروفٹ، جو برنز، مارکوس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، ریلی میرےڈتھ، مائیکل نیسر، ول پکوسکی، جھائے رچرڈسن۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia-A, Cricket, Test series, Day Night match, Azhar Ali, Alex Carey
 
مقبول خبریں