ہوم   > کھیل

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 2 بھارتی کرکٹر گرفتار

1 month ago

بھارتی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2 سابق کھلاڑیوں کو مقامی ٹورنامنٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سی ایم گوتم اور ابرار قاضی کو انسداد کرپشن کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے بنگلور میں کرناٹک پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بیلاری ٹسکرس کے سابق کپتان سی ایم گوتم اور ان کی ساتھی ابرار قاضی پر میچ کے دوران سست رفتار سے بیٹنگ کرکے 28 ہزار روپے لینے کا الزام ہے۔

یہ ایونٹ کا فائنل میچ تھا جس میں ان کی ٹیم کو حریف ٹیم ہبلی ٹائیگرز سے 8 رنز سے شکست کھانی پڑی تھی۔

جوائنٹ کمشنر پولیس سندیپ پاٹل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفت گو میں بتایا کہ سینٹرل کرائم برانچ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 2 اہم گرفتاریاں کی ہیں، جن میں سی ایم گوتم اور ابرا قاضی شامل ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسپاٹ فکسنگ کرناٹک پریمیئر لیگ کے فائنل میں کی، جب کہ انہوں نے بنگلور ٹیم کے خلاف میچ میں بھی اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔

 

جوائنٹ پولیس کمشنر نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں، جب کہ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں، تاپم ان کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں