ہوم   > کھیل

پاکستان کو آسٹریلیاء کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست

2 weeks ago

آسٹریلیاء نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں دو صفر سے شکست دے دی۔ پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں 10 وکٹ سے شکست ہوئی۔آسٹریلیوی بالر شون ایبٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور اسٹیواسمتھ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیاء نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 107 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیاء کی جانب سے ایرون فنچ نے 52 اور ڈیوڈ وارنر نے 48 رنز اسکور کئے۔اس سے قبل پاکستان کا کوئی بلے باز خاطرخواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

قومی ٹیم میدان میں اتری تو کپتان بابر اعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کے پویلین لوٹنے کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنا شروع ہوگئیں۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ نے ٹی 20 میں ڈيبيو کیا۔

تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک اور سین ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کی نمبر ون ٹيم رواں سال 9 میں سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیت سکی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں