ہوم   > کھیل

پاکستان کا تیسرے ٹی20 میں آسٹریلیا کو آسان ہدف

2 weeks ago

فوٹو: گیٹی امیجز

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 107 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔

پرتھ میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میدان میں اتری تو کپتان بابر اعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان کے پویلین لوٹنے کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرنا شروع ہوگئیں۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈيبيو کیا۔

تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک اور سین ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کی نمبر ون ٹيم رواں سال 9 میں سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیت سکی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد موسیٰ، خوشدل شاہ، محمد حسنین۔

آسٹریلیا ٹیم

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، سین ایبٹ، بلی سٹانلیک۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia, Cricket, Aus vs Pak, Pak vs Aus, Iftikhar Ahmed, Babar Azam