ہوم   > کھیل

تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

2 weeks ago

فوٹو: آئی سی سی ٹویٹر

میزبان آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ وہاب ریاض، محمد عرفان، فخر زمان اور آصف علی آج کے میچ میں شامل نہیں۔ محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈيبيو کیا ہے۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کی نمبر ون ٹيم رواں سال 9 میں سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہی جیت سکی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد موسیٰ، خوشدل شاہ، محمد حسنین۔

آسٹریلیا ٹیم

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، سین ایبٹ، بلی سٹانلیک۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan, Australia, Cricket, Pak vs Aus, Aus vs Pak, Perth, T20, Babar Azam