ہوم   > کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان تیسرا ٹی20 آج ہوگا

2 weeks ago

گرين شرٹس کی پريکٹس سيشن ميں شرکت

پاکستان اور آسٹريليا کے درميان سیریز کا تيسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج پرتھ ميں ميں کھيلا جائے گا۔

گرين شرٹس نے تيسرے ٹی ٹوئنٹی کےليے سخت ٹريننگ کی۔ ہيڈ کوچ نے ٹيم کی حوصلہ افزائی کےليے ليکچر ديا جبکہ وقار يونس نے بالرز کو ٹپس ديں۔

پريکٹس سيشن کے دوران نوجوان بالر موسیٰ خان ايکشن ميں نظر آئے جب کہ امام الحق نے بھی بيٹنگ پريکٹس کی۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ورلڈ کی نمبر ون ٹيم رواں سال 9 میں سے صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیت سکی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان، امام الحق، محمد موسیٰ، خوش دل شاہ، محمد حسنین، عثمان قادر۔

آسٹریلیا ٹیم

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، اینڈریو ٹائی، بلی سٹانلیک۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں