ہوم   > کھیل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

2 weeks ago

 

آسٹریلیا نے پاکستان کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

کینبرا میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ  20 اوورز میں  150 رنز 6 وکٹ کے نقصان پر بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں کیا۔ ڈیوڈ وارنر 11 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ایرون فنچ 14 گیندوں پر17 رنز بناسکے۔ ان کو محمد عرفان نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ مک ڈرموٹ 22 گیندوں پر 21 رنز بنا سکے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

محمد عرفان ، عماد وسیم اور محمد عامر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے دوسرے ٹی 20 میں نصف سنچری بنائی۔ کپتان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ افتخار احمد 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرا ٹی20، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیاء کی جانب سے اسپنر ایشٹن اگر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں