ہوم   > کھیل

پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

2 weeks ago

فوٹو: گیٹی امیجز

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری بنائی۔ کپتان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ افتخار احمد 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرا ٹی20، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ایشٹن اگر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پیٹ کمنس اور کین رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔

پاکستان ٹیم

کپتان بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان، محمد موسیٰ، عثمان قادر، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد حسنین۔

آسٹریلیا ٹیم

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، بین میکڈرموٹ، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن اگر، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، بلی اسٹین لیک، اینڈریو ٹائی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں