ہوم   > کھیل

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلیا روانہ

3 weeks ago

قومی ٹيسٹ کرکٹ ٹيم کے 10 کھلاڑی ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

کرکٹ ٹیم لاہور میں نیشنل اکیڈمی سے دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق اور عمران خان سینیر شامل ہیں۔ کاشف بھٹی، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹيسٹ 21نومبر اور دوسرا ٹيسٹ 29نومبر کو کھيلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں