ہوم   > کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل سڈنی میں ہوگا، ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آسٹریلین قائد آرون فنچ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

بابر اعظم کا بطور کپتان کل آسٹریلیا سے مقابلہ پہلا امتحان ہوگا، انہیں سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں 0-3 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم آخری 5 ٹی 20 مقابلوں میں صرف ایک میں فتح حاصل کرسکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنے تمام 5 میچز جیت رکھے ہیں۔

پاکستان ٹیم کی ٹی 20 میں نمبر ون پوزیشن بھی خطرے میں ہے، اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز کے ایک مقابلے میں شکست دے دی تو آسٹریلیا 0-3 کے وائٹ واش سے پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین سکتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم ممکنہ طور پر ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ، اسٹیو اسمتھ، بین میک ڈرموٹ، ایشن ٹرنر، الیکس کیری، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا، کین رچرڈ سن پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان کی ممکنہ الیون: بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان، وہاب ریاض۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, CRICKET, PCB, CA, ICC, T20I, BABAR AZAM, AARON FINCH, SYDNEY, AUSTRALIA, ODI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube