ہوم   > کھیل

آخری سانس تک اپنے بیٹے کےساتھ رہوں گی، ثانیہ مرزا

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 3 months ago

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور نیک تمناؤں سے بھرا پیغام شیئر کردیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے پہلے یوم پیدائش کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ اپنے بیٹے سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کتنے سال کے ہوگئے ہو؟

 ثانیہ مرزا نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹھیک ایک سال قبل آپ اِس دُنیا میں آئے اور آپ نے ہماری دُنیا بنائی،جس دِن آپ پیدا ہوئے اُس دِن سے آج تک آپ ہر طرف مسکراہٹیں پھیلا رہے ہیں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی آخری سانس تک اپنے بیٹے کےساتھ رہوں گی۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں ہر خوشی اور ہر نعمت سے نوازے،تمہاری ہر خواہش پوری کرے ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube