ہوم   > کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی سڈنی میں پریکٹس

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹيم نے آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلیے سڈنی ميں تياريوں کا آغاز کر ديا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ميں قومی ٹيم نے تين گھنٹے تک پريکٹس کی جب کہ کھلاڑيوں نے بيٹنگ اور بولنگ کےساتھ فزيکل فٹنس کی مشق بھی کی۔

ہيڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ کپتان کی بطور کھلاڑی کارکردگی بھی اہم ہوتی ہے۔ اظہر علی اور بابراعظم کو پہلے اپنی بيٹنگ پر فوکس کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے اور کپتان کا کام کھلاڑيوں کو فيلڈ پر آپريٹ کرنا ہے۔ آسٹريليا کی کنڈيشنز ميں کھيلنا ایک چيلنج ہے۔

پاکستان ٹیم کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف وارم اَپ میچ کھیلےگی

قومی ٹيم ٹی ٹوئنٹی سيريز سے قبل کرکٹ آسٹريليا اليون کےخلاف 31 اکتوبر کو وارم اپ ميچ کھيلے گی۔

پاکستان اور آسٹريليا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھيلا جائے گا جب کہ دوسرا 5 نومبر کو کنبیرا اور تيسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھيلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی کے بعد 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر، وہاب ریاض۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, Australia, Cricket, practice session, Sydney, Babar Azam, Misbah ul Haq، T20
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube