ہوم   > کھیل

پاکستان ٹیم کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف وارم اَپ میچ کھیلےگی

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹيم ٹی ٹوئنٹی سيريز سے قبل کرکٹ آسٹريليا اليون کےخلاف 31 اکتوبر کو وارم اپ ميچ کھيلے گی۔

قومی ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سيريز کھیلنے کےلیے بابر اعظم کی قيادت ميں آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ چکی ہے۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں چند نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد باہر

سيريز کا پہلا میچ 3 نومبر کو سڈنی، دوسرا 5 نومبر کو کنبیرا اور تيسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھيلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹيم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہيں کہ پاکستان ٹيم کو ہمشيہ ہی ايک طاقت سمجھا جاتا ہے اور اميد ہے کہ  نوجوان ٹيم متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ آسٹريليا ميں قيادت کرنا کسی اعزاز سے کم نہيں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر، وہاب ریاض۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, Australia, cricket, T20 series, Babar Azam, warm-up match
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube