ہوم   > کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولپمک سے باہر

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 5 months ago

پاکستان نےپورےمیچ میں مایوس کھیل پیش کیا

ہالینڈ میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ہاکی ٹیم متاثر کارکردگی نہ دکھا سکی۔ ٹیم کو ہالینڈ کے خلاف 6-1 سے شکست نے ایونٹ سے ہی باہر کردیا۔

ہالینڈ میں 3 مرتبہ کی اولمپکس گیمز ہاکی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شر کت نہیں کرسکے گی۔ ٹیم کا ایونٹ میں کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف حیران کن پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 4-4 گول سے برابر کیا تھا، تاہم اتوار کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو بڑی شکست نے ایونٹ سے ہی باہر کردیا۔

پورے میچ کے دوران ٹیم میں کوئی ہم آہنگی اور پلاننگ نظر نہ آئی، متعدد مواقع پر پاکستانی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی، جب کہ گول کیپر بھی اپنے گول کے دفاع میں ناکام رہا۔

پاکستانی کھلاڑی پورے میچ کے دوران میزبان ہالینڈ کے کھلاڑیوں کے ڈاج اور پاسز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ ہالینڈ کی جانب سے وینڈر ورڈن منک نے 17 اور 29 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک اور پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔

بیجورن کارمن، مرکو پروسر، ٹیرنس اور جینز نے بھی اپنے کھاتے میں ایک، ایک گول درج کرایا، پاکستان کا واحد گول رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر بنایا۔ قومی ٹیم منگل کو وطن واپس پہنچے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube