ہوم   > کھیل

اولمپکس کوالیفائر، پاکستان اور نیدر لینڈز کا میچ ڈرا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2019 | Last Updated: 5 months ago

عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان کواگلا میچ جیتنا ضروری

ہاکی اولمپکس کواليفائر ميں نيدر لينڈز کیخلاف پاکستان نے شاندار کھيل پیش کیا، ميچ 4-4 گول سے برابر ہوگيا، ٹوکيو اولمپکس ميں رسائی کیلئے پاکستان کو کل کا ميچ لازمی جيتنا ہوگا۔

ٹوکيو اولمپکس تک رسائی کی جنگ جاری ہے، پاکستان اور نيدرلينڈز کے درميان سنسنی خیز مقابلہ 4-4 گول سے برابر ہوگیا، گرين شرٹس آخری 11 سيکںڈز ميں يقينی جيت سے محروم ہوگئے۔

اولمپکس کواليفائر ميں ہالينڈ کیخلاف پہلے ميچ ميں پہلا گول پاکستان کے مبشر علی نے کيا، 15 منٹ بعد نيدرلينڈز نے جوابی گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، ميچ کے 21 منٹ ميں ميزبان ٹيم نے دوسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے علی غضنفر نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا، 38 ویں منٹ ميں محمد رضوان کے گول نے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلوادی۔

نيدرلينڈز کی طرف سے 52 وين منٹ ميں تیسرا گول ہوا تو ميچ پھر برابر ہوگيا، مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو 3-4 کی برتری دلوادی۔

اس موقع پر گرين شرٹس کی جيت يقينی نظر آرہی تھی تاہم آخری سيکنڈز ميں نيدرلينڈز نے پنالٹی کارنر حاصل کیا اور گول کرکے مقابلہ 4-4 برابر کرديا۔

دونوں ٹيموں کے درميان اتوار کو فيصلہ کن ميچ ہوگا، فاتح ٹيم ٹوکيو اولپمکس کیلئے کواليفائی کرلے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, HOCKEY, NETHERLANDS, PHF, FIH, OLYMPICS, JAPAN, TOKYO,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube