ہوم   > کھیل

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

4 weeks ago

فوٹو: پی سی بی ٹویٹر

بنگلہ دیش کی ويمن کرکٹ ٹیم پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے لاہور پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز ونگ کے عہدیداروں نے بنگلہ ديشی ٹیم کا استقبال کیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم 24 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جب کہ دونوں ٹیموں کی کپتان کل ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی 26، دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر جب کہ پہلا ون ڈے میچ 2 اور دوسرا 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سيريز کے تمام ميچز لاہور کے قذافی اسٹيڈيم ميں کھیلے جائيں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Bangladesh women, cricket, Pakistan, Lahore, Qaddafi Stadium,