ہوم   > کھیل

دی 100 کیلئے محمد عامر اور شاداب خان منتخب

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 4 months ago

نئے فارميٹ دی 100 کے ليے پاکستانی بولرز محمد عامر اور شاداب خان کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کے 35 کھلاڑیوں میں سے صرف 3 کو چنا گیا۔ افغان اسپنر راشد خان کو ڈرافٹنگ ميں سب سے پہلے خريدا گيا۔ انہيں ٹرينٹ راکٹس کي فرنچائز نے 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ ميں ٹيم کا حصہ بنايا۔ جو روٹ بھي اسي ٹيم کا حصہ ہيں۔

 

بابر اعظم، آفريدی، گيل، ملنگا، ربادا کو کسی ٹيم نے نہيں چنا۔

 

فاسٹ بالر محمد عامرکو لندن اسپرٹ نے منتخب کيا۔ انہيں ايک لاکھ پاؤنڈز ادا کيے جائيں۔ ليگ اسپنر شاداب خان کو سدرن بريو نے چنا۔ شاداب کو 75 ہزار پاونڈز کے بريکٹ ميں منتخب کيا گيا۔ شاہين شاہ آفريدی 60 ہزار پاؤنڈ ميں برمنگھم فينکس کا حصہ بن گئے۔

 

آندرے رسل اورڈيوڈ وارنر سدرن بريو، فنچ، اسٹوکس اور عادل رشيد ناردرن سپر چارجرز، جب کہ مچل اسٹارک، اسٹيو اسمتھ ولش فائر کی ٹيم ميں شامل ہیں۔

 

انگلش کرکٹ بورڈ نے نيا فارميٹ دی 100 متعارف کرايا ہے، جس ميں ايک اننگز 100 گيندوں پر مشتمل ہوگی۔ اس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube