ہوم   > کھیل

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد باہر

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

آسٹريليا کےخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سرفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ہٹانے ميں کوئی سازش نہيں بلکہ پريشر اور فارم کی وجہ سے ہٹايا گيا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز کو ہميشہ سپورٹ کيا ہے اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کےلیے بہت کچھ کیا ہے لیکن سرفراز کے پاس فارم بحال کرنے کا پورا موقع ہے۔ کپتانی کا فيصلہ چيئرمين کی مرضی سے ہوتا ہے اور اس معاملے پر وسيم خان سے کافی بات چيت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آسڑیلیا کےخلاف سیریز اہم ہوتی ہے اور خواہش ہے ٹیم وہاں جا کر اچھی کرکٹ کھیلے۔ آسٹریلیا میں دی گئی پرفارمنس کو دنیا مانتی ہے۔

پاکستانی ٹيم آسٹريليا ميں 3 ٹوئنٹی اور 2 ٹيسٹ کھيلے گی۔ سیریز 3 نومبر سے شروع ہو کر 3 دسمبر کو اختتام پذید ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر، وہاب ریاض۔

ٹیسٹ اسکواڈ

کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینیئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، محمد موسٰی خان، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Cricket, Australia, Pakistan, Misbah Ul haq, Test, T20