ہوم   > کھیل

بھارت کا جنوبی افریقی کھلاڑیوں سے ذلت آمیز سلوک

4 weeks ago

بھارت نے مہمان نوازی کے تمام آداب بھلا ديئے۔ اپنی ٹيم کو فائيو اسٹٓار ہوٹل، جب کہ مہمان جنوبی افريقی ٹيم کو کم درجے کے ہوٹل ميں ٹہرا ديا۔

بھارت اور جنوبی افريقہ کے درميان ٹيسٹ ميچ رانچی ميں جاری ہے، مگر دونوں ٹيموں کو مختلف ہوٹلوں ميں ٹہرايا گيا ہے۔ جنوبی افریقی کھلاڑی جب ہوٹل پہنچے تو انہیں ہوٹل کے اندر داخلے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ کھلاڑیوں کو خود اپنا سامان اٹھا کر کمروں تک جانا پڑا۔

برطانوی نشرياتی ادارے کے مطابق بھارتی ٹيم فائيو اسٹٓار ميں ٹہری ہے جب کہ جنوبی افريقہ کو فائيو اسٹار ہوٹل ميں جگہ نہ مل سکی۔ ہوٹل ميں سوئمنگ پول بھی موجود نہيں ہے۔

جنوبی افريقہ کے بيٹسمين ڈين ايلگر نے بھی بھارتی ہوٹلز اور کھانے پر تنقيد کی ہے۔ بھارت کی جانب سے غیر تسلی بخش اور ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔

 

ڈین کے بیان پر بھارتی مداحوں نے طوفان کھڑا کردیا اور ان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

شائنگ انڈیا کے دعوی دار بھارت کو جب جنوبی افریقہ کھلاڑی نے آئینہ دکھایا تو بھارتیوں کو ان کا یہ کہنا ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر بھارتیوں تمام حدیں پار کرلیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں