ہوم   > کھیل

دھونی کم بیک کرسکتے ہیں توسرفرازکیوں نہیں،اہلیہ

1 month ago

کپتانی سے پٹانے پر اہلیہ کاردعمل

پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کي اہليہ کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ہٹانے کے فیصلے پرمایوسی نہیں، وہ کم بیک کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز کو کپتانی کے تینوں فارمیٹس سے ہٹانے کااعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کااعلان کیا گیا تھاجبکہ ون ڈے کیلئے ابھی کسی نام کااعلان نہیں کیاگیا۔

معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے مقامی اخبار سے بات چیت کے دوران سرفراز کی اہلیہ خوش بخت کا کہنا تھا کہ فيصلے پر مايوس نہيں بلکہ اس کی عزت کرتے ہيں۔ اميد ہے سرفراز دوبارہ کم بيک کريں گے۔

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفرازکا ردعمل

خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ سرفراز کوکپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے کاعلم پہلے ہی ہوگيا تھا۔ دنیا یہاں ختم نہیں ہوتی، اب سرفراز بغيرکسی دباؤ کے کھيليں گے۔

سرفراز کي اہليہ نے واضح کيا کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے، جب دھونی 38 برس کی عمر میں کھیل سکتے ہیں تو 32 سال کے سرفراز کم بیک کیوں نہیں کرسکتے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں