ہوم   > کھیل

جیت ٹیم کے ساتھ کپتان کیلئے بھی اہم ہوتی ہے،اظہرعلی

1 month ago

ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،اگلے 5،4 سال میرے لیے اہم ہیں،ٹیسٹ چیمپئن شپ میرے لئے چیلنج ہے، مصباح الحق کےساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ان سے اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنے پر سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سرفراز کی پاکستان کے لیے خدمات بہترین ہیں،سرفراز احمد کو مکمل سپورٹ کروں گا۔ اظہر علی نے مزید کہا کہ سرفراز احمد فائٹر ہيں،بہت جلد واپس آئيں گے،ان کی قابلیت پر کوئی شک نہیں۔ اظہر علی نے تسلیم کیا کہ تجربے کا فرق ہوگا،آسٹريلياءميں کارکردگی اہميت کی حامل ہوگی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنامیرے لئےاعزازہے، چیلنجز بہت ہیں لیکن کوشش کرینگے کہ بہتر کھیل پیش کریں،جیت ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان کیلئے بھی اہم ہوتی ہے۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا گیا

اظہرعلی نے مزید کہا کہ ٹيسٹ چمپئن شپ ميرے ليے ايک چيلنج ہے اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی،ہمیں ٹیسٹ رینگنگ میں اُوپر جانا ہے،پہلےکےمقابلےمیں کافی تبدیل کھلاڑی کے روپ میں نظر آؤں گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں