ہوم   > کھیل

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفرازکاردعمل

1 month ago

پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے تینوں فارمیٹ سے ہٹائے جانے کے بعد نئے ٹيسٹ کپتان اظہرعلی اور نئے ٹی 20 کپتان بابراعظم کے ليے نيک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کيا ہے۔

اپنے بیان میں سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کي قيادت کرنا ايک اعزاز کي بات تھی۔ اپنی کپتانی ميں ہميشہ پاکستان کوبلندی پرلےجانے کي کوشش کی۔

سرفراز احمد نے ان پراعتماد کرتے ہوئے کپتانی سونپنے پر سليکٹرز اور کوچز سميت پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکريہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے ڈھائی سال سے کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے سرفراز کو تینوں فارمیٹس سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فی الحال ایک روزہ میچز کے لیے نئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سرفراز کی قیادت میں 50 ون ڈے انٹرنيشنل ميچز کھيلے جن ميں سے 28 میں فتح اور 20 میں شکست ہوئی۔ ٹی 20 میں سرفراز نے مسلسل 11 سیریزجیتیں۔ مجموعی طور پر37 ٹی 20 میچزمیں سے 29 جیتے اور 8 ہارے۔ ٹٰیسٹ کرکٹ میں سرفراز نے 13 میچز کی کپتانی کی جن میں سے ٹٰیم نے محض 4 میچ جیتے جبکہ 8 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سال 2017 میں چیمئنزٹرافی میں  شاندار فتح بھی سرفراز کے کریڈٹ پر ہے جبکہ سال 2019 کے ورلڈ کپ میں ان کی کپتانی میں ٹیم اوسط کارکردگی کی بناء پر ناک آؤٹ راؤنڈ تک بھی نہ پہنچ پائی تھی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں