ہوم   > کھیل

محمدعامر’’دی ہنڈرڈ‘‘کے سب سے مہنگےپاکستانی کھلاڑی

4 weeks ago

کرکٹ کے نئے فارمیٹ ’’دی ہنڈرڈ ‘‘ میں 35 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے ڈرافٹ کی فہرست کیلئے سب سے زیادہ بولی فاسٹ بالرمحمد عامرکی لگائی گئی۔

کھلاڑیوں کا انتخاب بولی کے ذریعے ہوگا اور ڈرافٹ کی فہرست میں ان کی کم سے کم قیمت متعین کی گئی ہے۔ محمد عامرپاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جن کی کم سے کم بولی ایک لاکھ پاؤنڈ ہے ۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 99 لاکھ 26 ہزار214 روپے بنتی ہے۔

کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کی ڈرافٹنگ تقريب اتوار20 اکتوبرکو انگلینڈ میں ہوگی۔

آئندہ سال جولائی میں ہونے والے ’’دی ہنڈرڈ ‘‘میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی اورہرٹیم میں شامل 12 کھلاڑیوں میں سے 3 غیرملکی اور دیگر مقامی ہوں گے۔ 100 گیندوں پرمشتمل اننگزمیں ہر 10 گیندوں کے بعد بالنگ اینڈ تبدیل ہوگا۔

فارمیٹ کے مطابق بالنگ اینڈ10 گیندوں بعد تبدیل ہوگا لیکن کیپٹن 5 گیندوں کے بعد بھی بالر تبدیل کرسکتا ہے۔ کوئی بھی بالر وائڈ ، نوبال اور ڈیڈ کے علاوہ 20 گیندیں کرواسکے گا۔

نئے فارمیٹ کی شروع کی 25 گیندوں کیلئے پاور پلے فارمیٹ بھی ہوگا۔

دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان

پاکستان کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد حفیظ اور شاداب خان کے لیے 75 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی کم سے کم بولی مقرر کی گئی ہے جبکہ شعیب ملک، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور وہاب ریاض کی کم سے کم بولی مقرر 60 ہزار برطانوی پاؤنڈ متعین کی گئی ہے۔

آصف علی، محمد عباس اورعماد وسیم 50 ہزاراورعمر اکمل، حسن علی، محمد حسنین، فخر زمان 40 ہزار پاؤنڈ کی بولی والوں میں سے ہیں جبکہ 18 کھلاڑیوں کی بولی کیلئے کوئی رقم نہیں ہےجن میں کامران اکمل،محمد عرفان، جنید خان، صہیب مقصود،اسد شفیق، یاسر شاہ، احمد شہزاد، حارث سہیل، امام الحق، سہیل تنویر اور عمر امین بھی شامل ہیں۔

کرس گيل، لاستھ ملنگا، کاگيسو ربادا، اسٹيو اسمتھ، ڈيوڈ وارنر اور مچل اسٹارک ٹورنامنٹ کے مہنگے ترين کھلاڑی ہيں جن کی ريزرو پرائس ايک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں