ہوم   > کھیل

اسپیشل پلیئرزعالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم

1 month ago

پہلے بلائنڈ گول بال کے سلیکشن کیمپ کا انعقاد

ملکی تاریخ کے پہلے گول بال سلیکشن کیمپ میں بینائی سے محروم کھلاڑیوں نے قوت سماعت کو ہتھیار بنا کر اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا۔اسپیشل پلیئرزعالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم ہیں لیکن کم وسائل میں بڑے مسائل سے لڑائی میں وہ حکومت کی توجہ کے منتظر بھی ہیں۔

جاپان پیرا اولمپکس کی تیاری کیلئے ملک کے پہلے بلائنڈ گول بال کے سلیکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں سوا کلو گرام وزنی گیند کے ساتھ اپنے دفاع اور مخالفین کو پچھاڑنے کے منفرد کھیل کا خوب مظاہرہ کیا گیا۔

خصوصی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ  دیکھنے میں یہ سب شاید بہت آسان لگے لیکن کھیلنے والوں کی مشکل کو سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔

صدر بلائنڈ فیڈریشن چوہدری محمد وقاص نے بتایا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت ارینج کیا ہے۔

فیڈریشن اور کھلاڑیوں نے امداد کے لیےحکومت سے بروقت اقدامات مدد کیلئے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں