ہوم   > کھیل

لاہور:جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ کی سنہری یادیں

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ڈریسنگ روم بھی خاص برطانوی تہذیب کا آئینہ دار

باغ جناح لاہورمیں واقع جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ برصغیرکے قدیم ترین کھیل کے میدانوں میں سے ایک ہے ۔ اس گراؤنڈ میں رائل آرمی اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا آفیشل میچ کھیلا گیا تھا۔

لاہور جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ1880 میں آباد ہوا۔ ایڈن گارڈن  کلکتہ کے بعد یہ متحدہ ہندوستان کا دوسرا قدیم ترین کھیل کا میدان تھا جہاں پچ بنانے کےلیے ورسٹر شائر سے خاص مٹی منگوائی گئی تھی۔

ابتدامیں جم خانہ گراؤنڈ پر صرف گورنر ہاؤس کا عملہ ہی کرکٹ کھیل سکتا تھا تاہم پہلا سرکاری میچ 1911ء میں برٹش آرمی اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ سابق کرکٹر اور کلب سيکرٹری جاويد زمان نے کہا ہے کہ وہ کئی مایہ ناز کرکٹرز کو یہاں کھیلتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔

جم خانہ کرکٹ کلب ميوزيم کے انچارج نجم لطيف کا کہنا ہے کہ تاریخ کو محفوظ رکھنے کےلیے یہاں ميوزيم بھی بنايا گيا ہے جس میں بابائےقوم محمد علي جناح کی کرکٹر نذر محمد کو بلے کا انعام دیتے ہوئے نایاب تصویربھی موجود ہے۔

لاہور کا جم خانہ گراؤنڈ تاريخی حیثيت کا حامل ہے،اس کا ڈریسنگ روم بھی خاص برطانوی تہذیب کا آئینہ دار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube