ہوم   > کھیل

بے روز گار کرکٹر آن لائن بائیک سروس چلانے پر مجبور

4 weeks ago

نیشنل لیول پر کرکٹ کھیلنا مشکل

نوجوان کرکٹرز کے خواب بکھرنے لگے۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے کرکٹرز کھیل سے دور ہوگئے ہیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے وقاص نے آن لائن بائیک سروس چلانا شروع کردی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد وقاص نے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی۔ انھوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پھر فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی حصہ لیا۔ ڈپارٹمنٹ کی کرکٹ ختم ہونے کے بعد وقاص نے روزگار کمانے کے لیے آن لائن بائیک سروس چلانا شروع کردی۔

چھپن فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھنے والے کرکٹر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے طبقات کے لیے اب نیشنل لیول پر کرکٹ کھیلنا مشکل ہوجائے گا۔

وقاص کے علاوہ 40  فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے فضل سبحان ملازمت ختم ہونے کے بعد کرائے کی سوزوکی چلانے پر مجبور ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں