ہوم   > کھیل

ورلڈکپ کرکٹ: آئی سی سی نے قوانین تبدیل کردیئے

1 month ago

ورلڈ کپ کرکٹ فائنل تنازع کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانين تبديل کردیئے، سپر اوور ٹائی ہونے کی صورت ميں فيصلہ زيادہ باؤنڈريز پر نہيں ہوگا، جب تک ميچ کا فيصلہ نہيں ہوتا سُپر اوور جاری رہے گا۔

ورلڈ کپ 2019ء میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ ٹائی ہوگیا تھا فیصلہ سپر اوور پر گیا تو نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنائے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ بھی 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا، مقابلہ ایک بار پھر ٹائی ہوا تاہم قوانین کے مطابق زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ فائنل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر سخت تنقيد کی گئی تھی، اب دبئی ميں ہونے والی بورڈ ميٹنگ ميں آئی سی سی نے قوانین میں تبديلی کردی ہے۔

آئی سی سی نے سپر اوور کے قانون کو ورلڈ کپ کے گروپ ميچز ميں بھی متعارف کراديا ہے، جہاں میچ ہونے پر سپر اوور کھیلا جائے گا تاہم وہ بھی ٹائی ہوا تو دونوں ٹيموں کو برابر پوائنٹ مليں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں میچ ٹائی ہونے پر کھیلا گیا سپر اوور ٹائی ہوا تو دوبارہ سپر اوور کرايا جائے گا، یہی قانون فائنل میں بھی لاگو ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
ICC, ENGLAND, DUBAI, NEW ZEALAND, RULES CHANGE