ہوم   > کھیل

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہفتہ کھیل شروع

1 month ago

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہفتہ کھیل شروع ہوگیا جس میں بچے اور نوجوان مارشل آرٹس اور تیکوانڈو سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہفتہ کھیل کا آغاز بچوں کے خصوصی مارچ پاسٹ سے ہوا جس میں مشعل بھی روشن کی گئی۔

بچوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں جب کہ منتظمین کے مطابق کھیل انسانی ذہن اور جسم کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جانا چاہیئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Quetta, Sports week, Children, Ayub stadium