ہوم   > کھیل

تيز ترين پاکستانی ايتھليٹ اعلان شدہ حکومتی انعامات سےتاحال محروم

1 month ago

نسیم حمید نے 2010 کے ساؤتھ ايشين گيمزميں گولڈمیڈل لیا

سال 2010 ميں ملک کا نام روشن کرنےوالی ايتھليٹ نسيم حميد اب تک اعلان کردہ حکومتی انعامات سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اب تک دھکے کھارہی ہيں، رويہ ديکھ کرايسا لگتا ہے کہ جيسے خيرات مانگ رہی ہوں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی نسیم حمید نے 2010 ميں ساؤتھ ايشين گيمز کی 100ميٹر ريس ميں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انھیں ايشياء کی تيز ترين پاکستانی ايتھليٹ ہونے کا اعزاز ملا۔ تاہم انھیں اعلان کردہ انعامات میں سے اب تک کچھ نہیں ملا۔

نسيم حميد کا مزيد کہنا تھا کہ ملک کيلئے ميڈل جيتا تھا، اگر معلوم ہوتا کہ يہ سب ہوگا تو وہ حکمرانوں کے پاس ميڈل لے کر نہیں جاتیں۔ اس وقت کے حکمرانوں نے انھیں فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تاہم ایسا ہوا نہیں۔

نسيم حميد نے وزيراعظم عمران خان سے مطالبہ کيا کہ وہ انہيں ان کا حق دلوانے ميں کردار ادا کريں۔

نسيم حميد نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ملک کا نام روشن کرنے والے ايتھليٹس کے ساتھ ايسا ہی رويہ رہا تو پھر آئندہ لڑکياں اس ميدان ميں آگے نہيں آسکيں گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں