ہوم   > کھیل

دورہ آسٹریلیا،ٹیسٹ میچزکی کپتانی اظہرعلی کوملنےکاامکان

1 month ago

دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ ٹیسٹ میچز میں قیادت اظہر علی کو ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ اسٹریلیا کیلئے بہترین ٹیم بنانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی۔ سری لنکا سے وائٹ واش کے باوجود ٹی 20 سیریز کیلئے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ ٹیسٹ میچز کی قیادت کیلئے اظہر علی کو کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے۔

مشکل دورے کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔ شعيب ملک اور محمد حفيظ کی مختصر فارميٹ ميں واپسی کارکردگي سے مشروط کی گئی ہے۔

نيشنل ٹی 20 کپ ميں اچھی پرفارمنس دکھانے والے کرکٹرز کو آسٹريليا ميں موقع دیا جائے گا۔ ٹيم کا اعلان ٹی 20 کپ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ميچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھيلے گی۔

ٹيسٹ ميچز ميں کپتانی کے لئے اظہر علی مضبوط ترين اميدوار ہے۔ آسٹريليا سے 2 ٹيسٹ ميچوں کی سيريز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں