ہوم   > کھیل

ایرانی خواتین کو بھی اسٹیڈیم جانے کی اجازت مل گئی

7 days ago

ایرانی خواتین کیلئے بھی خوشی کی خبر آگئی، حکومت نے اسٹیڈیم جا کر براہ فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی، اس سے قبل سعودی عرب میں بھی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سمیت کئی سہولتیں دی جاچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق ایران میں 1979ء میں انقلاب کے بعد خواتین کیلئے یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ اسٹیڈیم جاکر مرد وں کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی ۔

گزشتہ ماہ ایران نے اکتوبر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی ، خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہوگا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں سے 3ہزار سے زائد نشستیں خواتین شائقین کیلئے مختص کی گئی ہیں، جبکہ ان کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خواتین شائقین نے اس اقدام پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں بھی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سمیت کئی سہولتیں دی جاچکی ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
FOOTBALL, SOCCER, FIFA, WORLD CUP,