ہوم   > کھیل

ٹی20 سیریز: سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو وائٹ واش

7 days ago

ONLINE PHOTO

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا، تیسرے میچ میں سرفراز الیون 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام ہوگئی، 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے، جواب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔

حارث سہیل 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے، فخر زمان صفر، بابر اعظم 27، سرفراز احمد 17، عماد وسیم 3، آصف علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ٹی 20 کی ٹاپ ٹیم ہے جبکہ سری لنکا کا آئی سی سی رینکنگ میں 8 واں نمبر ہے۔

میچ کے اختتام پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہیں ملا، بلے بازوں نے پوری سیریز میں اچھا پرفارم نہیں کیا، فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں بہتری لانا ہوگی۔

مزید جانیے : سری لنکا کاپاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

سری لنکن قائد نے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ شائقین نے صرف پاکستان کو ہی نہیں سری لنکا کو بھی سپورٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم 10 سال بعد ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستان آئی تھی، قومی ٹیم نے کراچی میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
CRICKET, LAHORE, PCB, ICC, T20I, ODI