ہوم   > کھیل

سری لنکا کاپاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

1 week ago

تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے، اوشادا فرنانڈو نے 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد عامر نے 3 شکار کئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

گرین شرٹس بولرز نے 30 رنز پر 3 آئی لینڈرز بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا، گوناتھلاکا 8، سماراوکرما 12 اور راجا پکسا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 58 کے مجموعے پر چوتھا بیٹسمین اینجلو پریرا 13 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوا۔

اس موقع پر اوشادا پریرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک پہنچایا، شناکا 12، مدوشنکا ایک اور وناندو ہسارانگا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرے کامیاب بولر رہے، عماد وسیم اور وہاب ریاض ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
CRICKET, LAHORE, PCB, ICC, T20I, ODI