ہوم   > کھیل

تیسرا اور آخری ٹی 20 پنک ڈے سے منسوب

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

صدر ٹیموں میں پنک ربن تقسیم کرینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کے درميان تيسرے ٹی 20 میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا فيصلہ کرليا۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں بريسٹ کينسر سے آگاہی کے لئے دونوں ٹيميں پنک ربن باندھ کر ميچ کھيليں گی۔ قذافی اسٹيڈيم ميں ہونے والا آخری ٹی 20 ميچ گلابی رنگ سے رنگا ہوگا۔

 

ميچ سے قبل صدر مملکت عارف علوی اور چيئرمين پی سی بی احسان مانی تقريب ميں شرکت کريں گے۔ جہاں صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔

 

میچ میں شریک تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہنیں گے، جب کہ اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین میں بھی پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
pakistan, sri lanka, pink day, pink ribbon, cricket, lahore, arif alvi, PakvSL
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube