ہوم   > کھیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

2 months ago

Photo : PCB

پاکستان کیخلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

کراچی پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور دیگر پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا۔

کولمبو سے روانگی کے وقت لنکن کھلاڑيوں نے دعائيہ تقريب ميں بھی شرکت کی ادھر نیشنل اسٹيڈيم ميں تياريوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

براڈ کاسٹرز کی ٹيم نیشنل اسٹيڈيم کراچی پہنچی اور کيمروں کی تنصيب کا کام شروع کردیا، ميچ کو دلچسپ بنانے کيلئے باؤنڈريز کو چھوٹا اور بيٹنگ کيلئے سازگار وکٹيں بنائی گئی ہيں، ميچز کے دوران رينجرز۔ پوليس اور سکيورٹي اداروں کےچھ ہزارجوان تعينات ہونگے۔

پاک فوج کے کمانڈوز بھی سکيورٹی پلان ميں شامل ہیں جبکہ دو ہيلي کاپٹرزسے فضائي نگراني بھي کي جائے گی ساتھ ہی ٹريفک پوليس کے اٹھارہ سو اہلکاربھی فرائض انجام ديں گے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس میں ٹیم کی قیادت لیہارو تھریمانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈاسون شناکا سریلنکن ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں