ہوم   > کھیل

سرفراز تجربہ کار ہيں،ٹيم کو انکی ضرورت ہے،وقار

2 months ago

کرکٹ مستقبل ميں بہتری کی جانب جائے گی

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سحر انگیز شخصیت قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ سرفراز کافی تجربہ کار ہيں، پاکستان ٹيم کو ان کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کيخلاف ہوم سيريز جيتنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ بالنگ کوچ وقاريونس نے تربيتی کيمپ کی تياريوں پر اطمينان کا اظہار کرديا ہے۔

وقار يونس نے یہ بھی کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد اب بگڑے بچے نہيں رہے اورسدھر گئے ہيں، اپنی رپورٹ ميں کبھی نہيں لکھا کہ احمد شہزاد اورعمر اکمل کو باہر رکھا جائے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ کہا تھا کہ احمد شہزاد اورعمراکمل کوڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز،قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کوچنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ساتھ کيمسٹری کافی ملتی ہے، مصباح الحق کے مائنڈ سيٹ کا پتہ ہے،بطور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جتنی سپورٹ درکار ہوگی وہ میں دوں گا۔

سری لنکا کے ساتھ سیریز،نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری

سابق انتظامیہ سے متعلق وقاريونس نے کہا کہ اظہر محمود نے3 سال پاکستان ٹيم کے ساتھ اچھا کام کيا اور پاکستان کو چيمپيئنز ٹرافی بھی جتوائی،ميری نظر ميں اظہر محمود بہت اچھے بولنگ کوچ ہيں۔

شاہد آفریدی کا سرفراز کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

انھوں نے اميد ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ مستقبل ميں بہتری کی جانب جائے گی، پاکستان ميں ٹيلنٹ کی کمی نہيں ہے، ٹيم ميں شامل تمام لڑکے بہت اچھے ہيں، مقصد پاکستان ٹيم کو اوپر لے کر جانا ہے، کسی بھی فارميٹ سےعليحدہ ہونا کھلاڑی کا اپنا فيصلہ ہوتا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں