ہوم   > کھیل

کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس کی تفصیلات جاری کردیں

4 weeks ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فیس کے حقدار کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ 11 رکنی ٹیم کے علاوہ 5 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس ملے گی۔ فرسٹ الیون کے 4 روزہ میچ میں 11 رکنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے میچ فیس ملے گی، 5 ریزرو کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس دی جائے گی۔

سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس ملے گی جبکہ 5 ریزرو کھلاڑیوں کو 12 ہزار روپے میچ ملیں گے۔

ون ڈے کرکٹ می  فرسٹ الیون کی ٹیم کو 40 ہزار روپے میچ فیس ملے گی جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کو 16 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ سیکنڈ الیون میں شامل 11 رکنی ٹیم کو 15 ہزار روپے میچ فیس دی جائے گی اور5  ریزرو کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔

پاک سری لنکن سیریز، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

ٹی 20 میں فرسٹ الیون کے 11 کھلاڑیوں کو15 ہزار اور ریزرو کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ٹی 20 سیکنڈ الیون میں 11 رکنی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور ریزرو کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے ملیں گے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں