ہوم   > کھیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کوپاکستان جانے کی اجازت مل گئی

4 weeks ago

سری لنکن حکومت نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی، سیکریٹری سری لنکن بورڈ کہتے ہیں کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سری لنکن حکومت نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی، جو 25 ستمبر کو شیڈول کے مطابق کراچی پہنچے گی۔

سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق کراچی میں 3 ایک روزہ میچز جبکہ 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے گی۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر دہشت گرد حملے کے خدشے کے باوجود ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کے ہمراہ بورڈ سیکریٹری موہن ڈی سلوا اور دیگر حکام بھی پاکستان پہنچیں گے۔

مزید جانیے : سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

سری لنکن ٹیم پر مارچ 2009ء میں لاہور میں ٹیسٹ میچ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، واقعے میں 6 پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے اکتوبر 2017ء میں واحد ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلا تھا۔

ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ٹیم کو سربراہان مملکت کی سطح کی سیکیورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ لاہور میں 5 اکتوبر، 7 اکتوبرا ور 9 اکتوبر کو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں