ہوم   > کھیل

سری لنکا کیخلاف سیریز، پاکستان کا تربیتی کیمپ آج سے شروع

4 weeks ago

فوٹو: گیٹی امیجز

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سيريز کی تياريوں کےليے قومی کرکٹ ٹيم کا تربيتی کيمپ آج سے لاہور ميں شروع ہوگا۔

ٹیم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کی زير نگرانی تربيتی کيمپ ميں 20 کھلاڑی شرکت کريں گے۔

تربیتی کیمپ میں اوپنر احمد شہزاد اور عمراکمل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل نہیں ہیں۔

دونوں آل راؤنڈرز 12 اکتوبر تک کیریبین پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے سری لنکا کےخلاف سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔

سری لنکا کیخلاف سیریز میں حفیظ اور شعیب ملک ڈراپ

سری لنکا اور پاکستان کے درميان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سيريز رواں ماہ کے آخر ميں شيڈول ہے۔ پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی ميں کھيلا جائے گا۔

چيف سليکٹر مصباح الحق ٹيم کا اعلان 21 ستمبر کو کريں گے۔

ديگر کھلاڑيوں ميں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابر اعظم، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، محمد عامر، امام الحق، محمد حسنين، محمد نواز، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں