ہوم   > کھیل

رونالڈو والد کی ویڈیو دیکھ کر رو پڑے

1 month ago

اسٹار فٹ بالر رونالڈو انٹرویو کے دوران والد کی پرانی ویڈیو دیکھنے پر رو پڑے۔

شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹيانو رونالڈو کی عمر ابھی صرف 20 برس ہی تھی کہ ان کے والد باون سال کی عمر ميں دنيا سے چل بسے۔ آنے والے سالوں ميں رونالڈو فٹ بال کی دنيا کا سب سے بڑا نام بن گئے، تاہم اس موقع پر ان کی کامیابیاں دیکھنے کیلئے ان کے والد موجود نہ تھے۔

اپنے انٹرویو میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ آج بھی اس بات کا دکھ ہے کہ والد میری يہ کاميابياں نہ ديکھ سکے۔ اس دوران رونالڈو والد کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے۔ انٹرویو کے دوران رونالڈو نے اپنے والد کی ویڈیو بھی دیکھی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ميں نے يہ ويڈيو پہلے کبھی نہيں ديکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ميں نمبر ون کھلاڑی بنا مگر ميرے والد يہ سب نہ ديکھ سکے، ميں نے بے شمار ايوارڈز جيتے، ميری فيملی، ماں، بھائيوں اور بيٹے نے سب ديکھ رکھا ہے۔ چونتس سالہ فٹ بالر نے اپنے شاندار کرئير ميں پرتگال اور ريال ميڈريڈ کے ليے بے شمار ٹائٹلز جيتے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں