ہوم   > کھیل

ورلڈکپ میں شيشہ کيفے جانےپر شعيب ملک سے جواب طلب

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

سندھ ہائی کورٹ نے شيشہ کيفے جانے پر شعيب ملک کيخلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت ميچ سے قبل شيشہ کيفے جانے پر شعيب ملک کيخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

فریقین میں شعيب ملک، ثانيہ مرزا، وينا ملک، امام الحق، وہاب رياض، کپتان سرفراز احمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹينس فيڈريشن شامل ہیں۔

درخواست گزار عبدالجلیل خان مروت ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رات کو شعیب ملک اور دیگر کھلاڑی شیشہ بار میں مزے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔

ثانیہ مرزا کی شیشہ کیفے میں ویڈیو بنانے والے پر شدید تنقید

عبدالجلیل خان مروت نے مؤقف اپنایا کہ کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا اس لیے ہمیں ورلڈ کپ کے اہم میچز میں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی۔ شعیب ملک ایک کرکٹر ہی نہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بھی ہیں لیکن میچ ہارنے سے پاکستان سمیت دینا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کی دل شکنی ہوئی۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر برطانیہ گئے تو پاکستانی ٹیم کرکٹ میچ جیتنا شروع ہوئی لیکن ہر کام آرمی تو نہیں کرے گی اب عدالت کی باری ہے کہ انکے خلاف ایکشن لے۔

ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اب کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی کھیلوں گا۔ اس سے پہلے بھی کرکٹر محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنے۔

درخواست میں الزام بھی لگایا گیا کہ شعیب ملک، ثانیہ مرزا، امام الحق اور وہاب ریاض نے اہم میچ سے قبل منشیات استعمال کی۔ یہ کھلاڑی کس کی اجازت سے شیشہ کیفے گئے جواب طلب کیا جائے جبکہ اس معاملہ پر اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹ بھی کیا۔

تین ماہ قبل برطانیہ میں ورلڈ کپ کے دوران سینیئر کرکٹر شعیب ملک اور اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شیشہ کیفے میں بیٹھنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں