ہوم   > کھیل

باکسر محمد وسیم کے شکوے پر وسیم اکرم کی معذرت

1 month ago

 

پاکستانی باکسر محمد وسيم پروفيشنل فائٹ جيتنے کے بعد دنیا کے ٹاپ ٹین باکسرز میں شامل ہونے کا اعزاز لیے وطن واپس لوٹے مگر کامیابی کے باجود آفیشلزمیں سے کوئی استقبال تک نہ کرنے پہنچا۔

پزیرائی نہ ملنے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں پر باکسر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ردعمل کا اظہارکیا۔

اپنی ٹویٹ میں محمد وسیم نے لکھا کہ ” میں ائرپورٹ پراستقبال کے لیے لڑ نہیں رہا ہوں بلکہ اس لیے لڑ رہا ہوں کہ پاکستان کو دنیا میں ہر جگہ اچھا استقبال ملے۔ ہر فائٹ ، ہرکیمپ ، ہر ٹریننگ اور ہرٹور میرے لئے باکسنگ کی دنیا کو پاکستان میں عالمی سطح کا  ٹیلنٹ دکھانے کیلئے ایک اور موقع ہے”۔

محمد وسیم کے شکوے پر سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے ان کی ہمت بندھانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے قوم کی جانب سے معذرت کی اور اگلی کامیابی پر خود ائرپورٹ آنے کا وعدہ کیا۔

اپنی ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر نے لکھا ” پاکستان کی جانب سے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ بعض اوقات ہمیں سچائی جاننے کیلئے ایسی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو یاد دلاتی ہے کہ ہمیں اپنے ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔

 

 

وسیم اکرم نے باکسر سے معذرت کے علاوہ انہیں اس جیت پر بڑی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ “اگلی بار میں ائر پورٹ پر خود آپ کا استقبال کرنے آٓؤں گا”۔

وسیم اکرم کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک نے بھی محمد وسیم کیلئے لکھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، اگر میں پاکستان میں ہوا تو اگلی بار خود آپ کو لینے ائرپورٹ آٓؤں گا۔

 

 

یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے دو روز قبل دبئی ميں فائٹ کے دوران فلپائن کے کون راڈو کو ابتدائی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے شکوہ کیا کہ جیت کر وطن واپسی آیا ہوں لیکن حکومت یا باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کوئی استقبال کیلئے نہیں آیا۔

اپنی کامیابی کوکشمیرکے نام کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کی مذمت اورحالیہ فتح کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔ مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان لانا چاہتا ہوں،اس فائٹ کے بعد ٹاپ 10 میں آگیا ہوں، ٹاپ 5 میں آٓنے کے بعد ورلڈ ٹائٹل کے لئے لڑوں گا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں