Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

براڈ اور لیچ کی شاندار پرفارمنس، ایشز سیریز برابر

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago

اسٹیو اور اسٹوکس بہترین کھلاڑی قرار

انگلینڈ نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایشز سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز کو 2-2 سے برابر کر دیا۔ انگلینڈ کے شہر اوول میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم ناکام رہی۔

آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں صرف 263 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں انگلینڈ نے میچ جیت کر سیریز بچالی تاہم ایشز آسٹریلیا ہی کے پاس رہے گی۔ میچ دیکھنے والوں کو اس وقت سخت مایوسی ہوئی جب کئی بہترین پرفارمنس دینے والے اسٹیو اسمتھ فقط 23 رنز ہی بنا سکے۔ اسٹیو نے سیریز میں مجموعی طور پر 7 اننگز میں 776 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوول ٹیسٹ میں میتھو ویڈ نے سنچری اسکور کی اور وہ 117 رنز کی اننگز کھیل کر روٹ کا شکار بنے تاہم ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہ کرسکا۔

انگلینڈ کی طرف سے چوتھی اننگز میں براڈ اور لیچھ نے 4، 4 اور روٹ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 271 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ بٹلر 64 اور لیچ 10 رنز پر بیٹنگ کرنے آئے۔ انگلش ٹیم کی آخری دو وکٹس 58 رنز کے اضافے اسکور پر گر گئی۔

جوفرا آرچر کو میچ کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا گیا، جب کہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اسٹیو اسمتھ اور بین اسٹوکس کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube