Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

فلپائنی باکسر کو شکست دے کر محمد وسیم ٹاپ 10 میں آگئے

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ٹاپ فائیو میں آنے کے بعد وہ ورلڈ ٹائٹل کے لیے لڑوں گا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹاپ فائیو میں آنے کے بعد وہ ورلڈ ٹائٹل کے لیے لڑیں گے۔

دو روز قبل دبئی ميں ہونے والی فائٹ ميں پاکستان کے محمد وسيم  نے فلپائن کے کون راڈو کو ابتدائی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔ پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ اس بار فائٹ سے پہلے 6 ماہ گلاسکو میں سخت ٹرینگ کی، فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر بہت اچھا لگا۔

انھوں نے بتایا کہ گلاسکو میں ٹرینگ کے دوران میڈیا سے دور تھا اس لئے بعد میں کشمیر کے حالات کا پتہ چلا،کشمیر میں کرفیو کی مذمت کرتا ہوں اور اپنی حالیہ فتح کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ  مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دبئی باکسنگ فائٹ:محمدوسیم نےفلپائنی حریف کوہرادیا

محمد وسیم نے مزید کہا کہ مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان لانا چاہتا ہوں،اس فائٹ کے بعد ٹاپ ٹین میں آگیا ہوں، ٹاپ فائیو میں آٓنےکے بعد ورلڈ ٹائٹل کے لئے لڑوں گا۔

پاکستانی باکسر نے شکوہ کیا کہ جیت کر وطن واپسی پر حکومت اور فیڈریشن کی جانب کوئی افسر ائیرپورٹ پر لینے نہیں آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube